عاصم اظہر اور معروف امریکی بینڈ کا گانا ریلیز


گلوکار عاصم اظہر  اور معروف امریکی بینڈ کریویلا کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر معروف امریکی بینڈ کریویلا کے ساتھ اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا۔

75 people are talking about this

چند روز قبل پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے نامور امریکی بینڈ کریویلا کے اشتراک کے ساتھ اپنے نئے گانے کی ریلیز کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا گانا 31 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

معروف امریکی بینڈ کا پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اشتراک

اس نئے گانے میں گلوکار عاصم اظہر نے معروف امریکن ایلکٹرانک ڈانس میوزک بینڈ ’کریویلا‘ سے اشتراک کیا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر امریکی بینڈ سے اشتراک کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار ہیں، اس سے قبل کسی پاکستانی گلوکار نے ایسا نہیں کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں