توند سے نجات کا نہایت آسان حل


یہ کوئی راز نہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے، خصوصاً اگر آپ توند سے نجات یا موٹاپے میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

مگر ناشتے میں ہر چیز اس حوالے سے یکساں فوائد کی حامل نہیں ہوتی بلکہ چربی سے بھرپور غذاﺅں کو صبح کھانا موٹاپے کو کم کرنے کے بجائے بڑھا دیتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے دن کا آغاز پروٹین، چربی، کاربوہائیڈریٹس اور ورم کش غذاﺅں سے کریں۔

ان اجزاء کا امتزاج نہ صرف جسم کے لیے غذائیت فراہم کرتا ہے بلکہ ناشتے کے دو سے تین گھنٹے بعد بے وقت بھوک کی تکلیف سے بھی بچاتا ہے۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

اور اگر آپ توند کو بہت جلد گھلانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں انڈے کا استعمال لازمی کریں۔

مزید پڑھیں: توند کی چربی گھلانے میں مددگار آسان نکات

ماہرین کے مطابق دو انڈوں کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں پکائیں اور کھالیں۔

وٹامن ڈی اور بائیو ٹن کی بھرپور مقدار کے ساتھ ساتھ انڈے کی زردی میں موجود پروٹین پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے اور لوگوں کے اندر میٹھے اور موٹاپے کا باعث بننے والی اشیاءکی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔

انڈے کے ساتھ گندم کی روٹی اور بیریز کا امتزاج دن کے متوازن آغاز میں مدد دیتا ہے۔

فائبر، اور دیگر اجزاءکا یہ امتزاج نہ صرف توند سے نجات دلاتا ہے بلکہ جسم کو اتنی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے کہ دن بھر کے کاموں کے لیے توانائی برقرار رہتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں