6 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا، حفیظ شیخ


اسلام آباد: 

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ کے دوران سٹیٹ بنک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ کے دوران سٹیٹ بنک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی بڑھوتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری نہ ہونے اور صرف کھپت کی بنیاد پر ہونے والی بڑھوتری پائیدار ثابت نہیں ہو سکتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں