کراچی:
4 فروری سے کراچی کے پی این روشن خان،جہانگیرخان انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس میں شیڈول14ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں15غیرملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عالمی اسکواش فیڈریشن کے تحت 20 ہزارڈالرانعامی رقم کے ایونٹ میں عالمی نمبر 49 ملائیشیا کے ایوان یون کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔ قومی چیمپئن طیب اسلم سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گے،24 کھلاڑیوں کے ایونٹ میں تمام 8 سیڈڈ کھلاڑی بائی ملنے کے باعث کھیلے بغیرہی براہ راست پری کوارٹر فائنل میں پہنچ جائیں گے، فائنل 8 فروری کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس اے کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے گذشتہ برس چیمپئن شپ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔