جنون بینڈ کا نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

جنون بینڈ کا نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان


پاکستان کا مقبول راک بینڈ جنون نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ بینڈ جلد مداحوں کے لیے ایک البم ریلیز کرنے جارہا ہے۔

سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ رواں سال ان کا البم سامنے آجائے گا۔

اس البم کا نام ‘جنون 2020’ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سلمان احمد نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس البم کی ریلیز کے بعد ان کا بینڈ کنسرٹ کے لیے برطانیہ کا دورہ بھی کرے گا۔

خیال رہے کہ کامیابیاں سمیٹنے اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اس بینڈ کا 2005 میں اچانک خاتمہ ہوا، تاہم گٹارسٹ سلمان احمد نے بینڈ کے نام کو کسی نہ کسی صورت زندہ رکھنے کی کوشش کی، جبکہ علی عظمت سولو پرفارم کرنے لگے۔

البتہ 2018 میں تینوں پرفارمر سلمان احمد، علی عظمت اور برائن پھر اکٹھے ہوئے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ سال ورلڈ کپ کے لیے ایک ترانا بھی تیار کیا۔

اس بینڈ نے سیونی، دھوم تانا، دوستی، مست قلندر اور جنون جیسے مشہور گانے پیش کیے، جنہیں دنیا بھر میں بہت سراہا گیا، جنون بینڈ کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ اُس نے نامور گلوکاروں نصرت فتح علی خان، ملیسا، الیکا کیلس اور اے آر رحمٰن جیسی شخصیات کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں 2001 میں پرفارم کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں