عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی: اداکارہ میرا کا انکشاف

عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی: اداکارہ میرا کا انکشاف


میرا جی نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف کردیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے اداکار اشمت پٹیل سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

یرا کا کہنا تھا کہ کیونکہ میں ایک سید فیملی سے تعلق رکھتی ہوں اور وہ ہندو تھے تو میں نے ان سے شادی نہیں کی۔

 بعد ازاں اداکارہ سے ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے بھی شادی کی پیشکش کی تھی، مگر میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا نے 2005 میں مہیش بھٹ کی جانب سے لکھی جانے والی بالی وڈ فلم ’نظر‘ میں اشمت پٹیل کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

علاوہ ازیں میرا نے بالی ووڈ کی فلم ‘کسک’ اور ‘پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ’ میں بھی کام کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں