بل گیٹس کی بیٹی نے مصری مسلمان نوجوان سے منگنی کرلی


سال 2020 میں دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا درجہ رکھنے والے اور تقریبا 130 کھرب روپے کی ملکیت کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے اپنے دیرینہ دوست مصری مسلمان نوجوان سے منگنی کرلی۔

دنیا بھر کے کمپیوٹرز کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی 23 سالہ جینیفر گیٹس اور 28 سالہ مصری نژاد نوجوان نائل نصر کے درمیان 4 سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری نژاد مسلمان نوجوان سے 18 سال سے قبل ہی اس وقت تعلقات استوار کرلیے تھے جب انہیں پتا چلا تھا کہ نائل نصر بہترین گھڑ سوار ہیں۔

دونوں نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جس وقت جینیفر گیٹس نے مصری نوجوان سے تعلقات استوار کیے تھے اس وقت ان کے والد دنیا کے امیر ترین انسان تھے اور بل گیٹس اب تک بہت زیادہ عرصے تک دنیا کے امیر ترین انسان رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

بل گیٹس 2017 کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تاہم 2018 اور 2019 میں کچھ مدت کے لیے وہ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے لیکن سال 2020 کی تازہ رینکنگ کے مطابق وہ اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

دنیا بھر میں دولت کے حوالے سے امریکی آن لائن کمپنی ایمازون کے بانی جیف بزوز ہیں۔

دونوں ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے نے 2017 میں تہلکہ مچادیا تھا اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی تاہم دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔

تاہم اب دونوں نے منگنی کرلی جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں نے منگنی کی تصدیق اپنی انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی اور دونوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔

جینیفر گیٹس نے منگیتر کے ساتھ برف پوش علاقتے میں کھچوائی گئی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 10 لاکھ بار بھی نائل نصر کی پیش کش قبول کرتیں اور وہی ان کے لیے بہترین شخص اور پہلی پسند ہیں۔

نائل نصر نے بھی جینیفر گیٹس کے ساتھ منگنی کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں جس میں بل گیٹس کی بیٹی کو انگوٹھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

نائل نصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’جینیفر گیٹس‘ نے ان کی پیش کش قبول کرلی اور وہ اس کی ہاں کے بعد خوش کو دنیا کے سب سے خوش قسمت مرد تصور کر رہے ہیں۔

نائل نصر کے جینیفر گیٹس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے وہی سمجھ کچھ ہیں لیکن اب وہ ان سے دور رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ایک ہوجائیں۔

واضح رہے کہ نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔

دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے—فوٹو: انسٹاگرام
نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔

نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013 جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔

جینیفر گیٹس دنیا کے دوسرے امیر شخص کی بڑی بیٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام


اپنا تبصرہ لکھیں