شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق


شیخوپورہ: شاہکوٹ روڈ پر شورکوٹ کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد افراد کار میں سوار تھے اور صفدر آ باد سے فیصل آباد پیشی پر جا رہے تھے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ قتل ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق نواحی گاؤں آوا گت سے ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، اس سے قبل بھی 12 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور  ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے مقتولین کو انصاف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں