جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے پر نازیبا الفاظ فلینڈر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ


جوہانسبرگ: 

جنوبی افریقہ فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کو جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا الفاظ کہنے پر 15 فیس میچ جرمانہ کردی گئی۔

میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ڈالا، انھوں نے رواں چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بٹلر کو آؤٹ کرنے کے بعد کچھ  کہا تھا مگر ان کے الفاظ اسٹمپ مائیکرو فون پر نہیں سنے گئے تھے۔

خود انگلش بیٹسمین بٹلر پر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں فلینڈر کو ہی برا بھلا کہنے پر 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں