پاکستان کے احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے


آئی سی سی پینل میں شامل پاکستان کے احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔

احسن رضا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو ان کا محدود اوور کی کرکٹ میں 50 واں میچ ہے۔

اس اعزاز کو حاصل کرنے والے احسن رضا کا کہنا ہے یہ میرے لیے اور ملک کے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے اور  سب سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ یادگار میچ اپنے ملک میں سپروائز کر رہا ہوں۔

احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی حساسیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اس میں کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں امپائر کو ہر وقت چاک و چوبند رہنا پڑتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ دیکھنے میں تو چھوٹا ہے لیکن امپائر کے لیے نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اکتوبر 2010 میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ احسن رضا کا پہلا میچ تھا۔

اس کے علاوہ احسن اقبال آئی سی سی کے مختلف فارمیٹس میں 13 ورلڈ کپس میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں