کراچی:
ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ گزشتہ روز اختتام پذیر تو ہو گیا لیکن اس ڈرامے کے دیکھنے والوں میں ہمیشہ کے لئے گھر کر گیا ہے۔ سماجی رابطے کی تمام ویب سائٹ پر اس ڈرامے کے چرچے ہیں۔ ہر کوئی بس اسی ڈرامے پر تبصرہ کرتا نظر آرہا ہے۔
ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی مقبولیت کی وجہ ڈرامے کی کہانی نہیں کیوں کہ کہانی کے حوالے سے ہمایوں سعید پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ کہانی بلکل نئی نہیں بلکہ روایتی اور عام سی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈرامے کے بول اور اداکاری نے شائقین پر سحر سا طاری کردیا۔
ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی لاجواب اداکاری نے لوگوں کو ڈرامے کی آخری قسط سنیماؤں میں جا کر دیکھنے پر مجبور کر دیا۔ عائزہ نے جس خوبصورتی سے مہوش کے کردار کو ادا کیا دیکھنے والے اداکارہ کی حقیقی شخصیت کو ہی بھلا بیٹھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سیاستدانوں کے بھی دلچسپ تبصرے
پاکستان بھر سے داد سمیٹنے والی عائزہ خان بھی مہوش کے کردار پر خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے کردار سے متعلق لب کشائی کرتے کوئے کہا کہ گزشتہ رات مہوش کی اسکرین پر آخری رات تھی، آج میں اپنے فنی کیریئر کے مشکل ترین کردار کو خیرباد کہنے لگی ہوں۔