سوشل میڈیا پر صارفین ایک سے بڑھ کر ایک میمز بنانے میں کسی سے کم نہیں، آیا وہ کوئی میچ ہو، ڈرامہ یا کسی سیاسی شخصیت کا بیان، صارفین کوئی نا کوئی مزاحیہ پہلو نکال کر مزیدار میمز سے خود بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور دوسروں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
اسی ضمن میں آج ہم آپ کو ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط پر مداحوں کی جانب سے بنائے جانے والے چند مزاحیہ میمز کے بارے میں بتائیں گے جسے دیکھنے کے بعد آپ بھی ہنسے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
اگر ہماری حکومت ہوتی تو دانش کو بچا لیتے
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والے دلچسپ میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہہ رہی ہیں کہ ’اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہم دانش کو بچا لیتے‘۔
اسے دیکھو ہارٹ اٹیک نہیں برداشت کر سکا
میرے پاس تم ہو کہ آخری قسط میں دانش کی موت پر ایک صارف کی جانب سے مزاحیہ میم شیئر کی گئی جس میں نواز شریف اور دانش کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اسے دیکھو ہارٹ اٹیک نہیں برداشت کر سکا، مجھے دیکھو مجھے تو ہفتے میں پانچ بار ہارٹ اٹیک ہوتا ہے‘۔
میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کی وجہ سے آج دکان بند رہے گی
ٹوئٹر پر ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں ایک بند دکان کے شٹر پر ایک نوٹس بورڈ آویزاں ہے جس پر لکھا ہے کہ ’میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کی وجہ سے آج دکان بند رہے گی‘
دانش کنیریا کی موت کا سن کر افسوس ہوا
سوشل میڈیا پر ایک میم تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہوا ہے کہ ’دانش کنیریا کی موت کا سن کر افسوس ہوا‘۔
دانش کنیریا کا میم پر ردِعمل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے میم پر قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھی ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی۔
دانش کنیریا نے میم شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ کیا بکواس ہے؟ میں زندہ ہوں‘ ۔
دانش جانتا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے
ایک صارف نے مزاحیہ میم شیئر کی جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ ’دانش جانتا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے‘۔