جوہانسبرگ:
انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
جنوبی افریقہ سے جاری چوتھے ٹیسٹ میں کپتان جوئے روٹ کے کورز کی جانب سنگل کیلیے شاٹ کھیلتے ہی انگلش ٹیم نے طویل طرز کے فارمیٹ میں ہاف ملین رنز مکمل کرلیے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 4 لاکھ 32 ہزار 706 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 2 لاکھ 73 ہزار 518 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔