مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تینوں کشمیریوں کو ترال میں شہید کیا۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج
دوسری جانب حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارت کے یوم جمہوریہ پر آج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جب کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
متوقع احتجاج کے پیش نظر جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو شروع ہونے والے بھارتی محاصرے کو 175 دن ہو گئے ہیں اور سرد موسم میں کشمیریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے جوان ہیں۔