ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کا 7واں نمبربرقرار، میتھیوز کی ٹاپ20میں واپسی


دبئی: 

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم بدستور ساتویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم بدستور ساتویں نمبر پر ہیں، سری لنکا کے میتھیوز ہرارے میں ڈبل سنچری داغنے کی بدولت ٹاپ20میں واپس آگئے، وہ 8 درجے ترقی ملنے پر16ویں نمبر پر پہنچے، انگلینڈ کے اولی پوپ نے 52 درجے کی چھلانگ لگاکر 61 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

بیٹنگ میں کوہلی پہلے، اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بولنگ میں کمنز، ویگنر اور ہولڈر بدستور ٹاپ تھری ہیں،آل راؤنڈرز میں اسٹوکس نے ایک بار پھر دوسری پوزیشن پالی، ہولڈر حسب سابق پہلے جبکہ جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں