لاہور:
پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے ساتھ میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا ذہن بنالیا۔
چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ ایونٹ کے حوالے سے بنگلادیش کے ساتھ کوئی ڈیل ہوئی ہے،میزبانی ہم ہی کریں گے، یہ ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے،اس میں اکیلا کوئی ملک ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا۔
ٹیم کے پاکستان آنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں نہیں لگ رہاکہ وہ یہاں آئیں گے،ایسے میں یو اے ای میں کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔