12سال قبل بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان بھیانک خواب، تمام میچز میں شکست


لاہور: 

12سال قبل بنگلادیشی ٹیم کے لیے دورئہ پاکستان بھیانک خواب ثابت ہوا تھا۔

اپریل 2008 میں آسٹریلیا کے انکار پر بی سی بی نے اپنی ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ مہمان سائیڈ کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ رہی اور 5ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانا پڑی۔

واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ہوئی، مہمان بیٹسمینوں میں شکیب الحسن 192رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن ان کا ٹوٹل پاکستانی ٹاپ اسکورر سلمان بٹ سے259رنز کم تھا، بولرز میں شاہد آفریدی 12وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے، بنگلادیشی پیسر مشرفی بن مرتضیٰ8شکار کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں