ہالی ووڈ اسٹارانجلینا جولی کی ایک اورہم شکل منظرعام پر آگئیں جو اداکارہ سے ہوبہو مشابہت رکھتی ہیں۔
روس کے شمالی علاقے اوسیتیا سے تعلق رکھنے والی علینا زاروخوا نےامریکی اداکارہ سے غیر معمولی مشابہت پر سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لیں۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت پر کسی خاتون کی سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر ہوئی ہوں۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ کی ہم شکل لینا سینڈس کی تصویر ہالی ووڈ اسٹار سے مشابہت پرانٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔جن کا اتعلق اسپین سے ہے اور وہ خود بھی ایک اداکارہ ہیں۔
تاہم اداکارہ کی ایک اور ہم شکل کی انٹرنیٹ پر نشان دہی کے بعد صارفین بھی روسی حسینہ کی خوبصورتی کےمعترف ہوگئے۔
انسٹاگرام پر اپنی تصویروں سے لوگوں کوحیران کردینے والی روسی خاتون کے اکاونٹ پر بیس ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ خاتون کی خوبصورتی اور دلکشی سب کی نظروں کوبھا گئی ہے۔
کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ روسی خاتون کا طرز زندگی نسبتاً معمولی ہے اور اس کا موازنہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے طرز زندگی سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔