خلیجی ملک کویت کی پولیس نے ’قابل اعتراض ویڈیو‘ بناکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شادی شدہ جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
میاں اور بیوی نے ایک روز قبل نامناسب اور شہوت انگیز ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
نامناسب ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کویتی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے میاں اور بیوی کو گرفتار کرلیا۔
عرب اخبار ’گلف نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں کویت کی مقامی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو میں خاتون کو فحش انداز میں جسم کی نمائش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں میاں اور بیوی کو گرفتار کیا، وہیں ویڈیو بنائے جانے کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق جوڑے نے جان بوجھ کر اس طرح نامناسب ویڈیو بنائی تھی۔
مختصر دورانے کی ویڈیو میں شوہر کو بیوی کے بالوں کو سنوارتے اور کنگھی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اس دوران دونوں اپنی مقامی زبان میں باتیں بھی کرتے دکھائی دیے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نے ویڈیو میں فحش اور نامناسب فقرے بھی کسے اور خاتون ویڈیو میں فحش انداز میں اپنے جسم کی نمائش بھی کرتی دکھائی دیں۔
خاتون کی جانب سے فحش فقرے کسے جانے اور جسم کی نمائش کیے جانے پر لوگوں نے جوڑے کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
کویت کو ایک رجعت پسند ملک سمجھا جاتا ہے جہاں پر سوشل میڈیا پر بولڈ ویڈیو اور تصاویر کی اجازت نہیں ہوتی جب کہ خواتین کے نامناسب فقروں کو بھی پسند نہیں کیا جاتا۔