جرمنی:
ایٹموں کے ملنے کو ’’بونڈنگ‘‘ جاتا ہے۔ اس سے قبل ایسی کوئی ویڈیو موجود نہیں تھی جو ایٹموں کے جڑنے اور الگ ہونے کو ظاہر کرسکتی ہو لیکن اب یونیورسٹی آف نوٹنگھم اورجرمنی کی الم یونیورسٹی کے ماہرین نے پہلی مرتبہ یہ ویڈیو ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرواسکوپی (ٹی ای ایم) کی مدد سے تیار کی ہے۔
اس میں رینیئم کے دوایٹموں کو کاربن نینوٹیوب پر رکھا جہاں وہ ایک دوسرے سے جڑے آگے چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے درمیان دیگر جوڑی دار ایٹم بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
اس طرح ماہرین نے پہلی مرتبہ سالمات کو دیکھا ہے اور ان کی حرکیات کا بغور مطالعہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ایٹم کی جسامت انسانی بال سے بھی پانچ لاکھ گنا باریک اور چھوٹی ہوتی ہے یعنی 0.1 سے 0.3 نینومیٹر کے درمیان۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح بنیادی طبیعیات اور کیمیائی معلومات میں بہت اضافہ ہوسکتا ہے۔