یاسر اور اقرا کی شادی کا اصل سبب سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہر دل عزیز جوڑی جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، شادی کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
یاسر اور اقرا ایک ایسی جوڑی جس کے بارے میں مداح متجس رہتے ہیں اس ہی لیے اداکار یاسر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آسک می سیشن رکھا تاکہ لوگوں سے رابطی میں رہے۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے
یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کے سیشن میں مداحوں کے سوالوں کے جواب پُر مزاح انداز میں دیئے۔
یادرہے کہ مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے یہ جوڑی بھی سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
انسٹاگرام پر کسی نے ان سے پوچھا کے آخر ایسی کونسی وجہ نے متاثر کیا کہ آپ نے اقرا سے شادی ہی کر لی۔
اس کے جواب میں یاسر نے جواب میں لکھا کہ اقرا سب کی بہت عزت کرتی ہے۔
یاسر اور اقرا
سوال جواب کے اس سیشن میں یاسر سے زیادہ شادی کے حوالے سے ہی سوال کئے گئے تھے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی ہے یا بعد کی؟
یاسر اور اقرا
کامیڈین یاسر حسین نے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے اقراء کو چھوٹی لڑکی قرار دیا اورکہا کہ ’سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا۔‘
ایک صارف نے حالیہ ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈراموں کا پوچھا تو یاسر نے اپنی شادی کو بھی ایک ڈرامہ کہہ دیا اور پسندیدہ ڈرامہ کے لیے اپنی شادی اور ’میرے پاس تم ہو‘ کا نام لیا۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا اور یاسر کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتی ہوئی نظر آتی ہے۔