فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش


پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس خبر کا اعلان اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا۔

اداکار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتادیا۔

فیصل قریشی نے لکھا کہ ’خوش آمدید فرمان قریشی، آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، یہ اس دنیا میں نیا ہے‘۔

اس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ فیصل قریشی کو ان کے قریبی دوستوں نے بھی مبارکباد دی۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کمنٹ میں فیصل قریشی کو ’ابو جی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور مبارکباد دی۔

جبکہ فخر عالم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ فرمان قریشی، ان کے ساتھی ہوں گے اور یہ دونوں ایک ساتھ سالگرہ منایا کریں گے۔

خیال رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا قریشی سے شادی کی تھی، ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں