ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنانے والے بھارتی ہدایت کار کی اپنی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پرگل مکئی نا می فلم بنانے والے بھارتی ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس فلم کو بنائے جانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کی فلم کا ٹریلر جاری
ذرائع کے مطابق فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم گل مکئی کے ہدایت کار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور انہیں کافی وقت سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہدایت کار امجد خان کا کہنا ہے کہ انہیں حیرت ہے کہ ان کی فلم ’گل مکئی‘ پر تنگ نظر لوگوں کو پریشانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم کو گزشتہ برس اقوام متحدہ کے تحت لندن میں پیش کیا گیا تھا اور ان کی فلم کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد نے بھی دیکھا ،فلم دیکھنے کے دوران ملالہ اور ان کے والد پورا وقت اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔
ہدایت کار امجد کان نے مزید کہا کہ فلم کے اختتام پر ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے انہیں کیا کہ ’انہوں نے ان کے خوابوں کی تعبیر‘ کو پیش کیا ہے۔
ہدایت کار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے بھی اپنی زندگی پر بنائی گئی فلم گل مکئی کو بہت سراہا اور فلم دیکھنے کے دوران وہ پرجوش دکھائی دیں۔
بالی ووڈ فلم گل مکئی رواں ماہ 31 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔
ملا لہ یوسف زئی کی زندگی پر بنا ئی جا نے والی اس فلم کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا جس کا آفیشل ٹریلر رواں ماہ جاری کیا گیا ہے، جس کی عکسبندی مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔