معذور بچی سے زیادتی کی كوشش كرنے والا دکان دار گرفتار


راولپنڈی: 

پولیس نے واہ كینٹ میں  گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے درندہ صفت انسان كو گرفتار كرلیا۔

پولیس ترجمان كے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے ملزم رفیق كو گرفتار كرلیا۔ متاثرہ بچی سامان لینے گھر كے قریبی اسٹور پر گئی تھی جہاں دكاندارنے بچی كے ساتھ نازیبا حركات كیں  اور زیادتی كی كوشش كی تھی۔

واہ كینٹ پولیس نے متاثرہ بچی كے والد كی مدعیت میں  ملزم كے خلاف مقدمہ درج كرلیا ہے۔ پولیس كا كہنا تھا كہ بچوں  پر كسی بھی قسم كا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے افراد كو منطقی انجام تک پہنچائیں  گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں