فلسطین ہمارا پہلا مسئلہ تھا ہے اور رہے گا، سعودی عرب

فلسطین ہمارا پہلا مسئلہ تھا ہے اور رہے گا، سعودی عرب


ریاض: 

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارا پہلا مسئلہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق جامع عرب حل کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ہمارا غیر متزلزل موقف ہے کہ فلسطینیوں کے حوالے  سے قابض حکام کے یکطرفہ اقدامات غیر قانونی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، عرب ممالک کے اتحاد و سالمیت کو ضروری سمجھتا ہے اور عربوں کے استحکام کو خطرہ لاحق کرنے والی کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں