مداح نے سر کے عقبی حصے پر ویرات کوہلی کی شکل کا ہیئر ٹیٹو بنوالیا


ممبئی: 

مداح نے سر کے عقبی حصے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شکل کا ہیئر ٹیٹو بنوالیا۔

آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران چراغ کھلارے اسی منفرد اسٹائل  کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہے، انھوں نے کہاکہ مجھے کوہلی کی شباہت والا ہیئر ٹیٹو بنوانے میں 6 سے 8 گھنٹے لگتے، میں ان کے ہر میچ میں اسی انداز میں شریک ہوتا ہوں مگر ابھی تک ملاقات کا موقع میسر نہیں آیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں