لاہور:
2019ء میں بابراعظم نے 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 60.66 کی اوسط اور 92.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1092 رنز اسکور کیے۔ اس دوران انھوں نے 3 سنچریاں اور 6 ففٹیز بنائیں، بابر نے اپنی پہلی سنچری (115رنز) ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کیخلاف اسکور کی ، انھوں نے نیوزی لینڈ سے میچ میں101رنز ناٹ آؤٹ جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 115 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔
آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے سلسلے کا آغاز 2004 میں کیا تھا،اب تک مختلف ادوار میں 8 پاکستانی کرکٹرز یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، 2005 میں انضمام الحق اور رانا نوید الحسن، 2009 اور 2011 میں عمرگل،2012 میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل، 2013 میں سعید اجمل، 2014 میں محمد حفیظ جبکہ 2017 میں بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہ چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان اعزازات سے کھلاڑیوں کو میدان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا حوصلہ ملتا ہے، میں پُرامید ہیں کہ آئندہ سال آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں مزیدکئی پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہونگے،بابر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2019 میں جگہ بنانے پر ندا ڈار کو بھی مبارکباد دی۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ بابر اعظم اور ندا ڈارنہ صرف قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں بلکہ یہ آئندہ نسلوں کیلیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔