پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے انتخاب میں میرا بھی ان پٹ شامل تھا۔
لاہور میں چیف سلیکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئںٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں جونیئر پلیئرز لے کر گئے تھے، وہاں ہارے بھی اس لئے سینئرز کو واپس لے کر آئے ہیں، میری رائے میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے جونیئر اور سینئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرتا آ رہا ہے، آسٹریلیا کے دوران میں بھی اس نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہمیں لگا کہ اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور وہ ہمارے لیے اور ٹیم کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔