لاہور:
پیر سے شروع ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی کی بنگلہ دیشی بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات میں باہمی سیریز کے حوالے سے بات چیت بھی متوقع ہے۔
بی سی بی کی جانب سے پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقف سامنے آچکا، حکومت کی جانب سے مختصر ٹور کی اجازت ملنے کا جواز پیش کیا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے پیر کو دبئی روانہ ہو رہے ہیں،اس موقع پر بنگلہ دیشی بورڈحکام سے بالمشافہ ملاقات میں باہمی سیریز کے حوالے سے بات چیت میں کوئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے کیلیے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو پاکستان آنا ہے، ایک دو روز میں پی سی بی کی جانب سے حتمی جواب سیریز کا مستقبل طے کردے گا۔