لاہور: نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا


لاہور: نواں کوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک ہومیو ڈاکٹر پرتیزاب پھینک دیا جس سے ان کا چہرہ جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر  جاویدنواں کوٹ کے علاقے میں واقع اپنے ہومیو پیتھک کلینک میں موجود تھےکہ اچانک نامعلوم افراد کلینک میں گھسے اور ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا جس سے ان کا چہرہ جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں