خاموشی سے شادی کرنے کے بعد ایمان سلیمان کی شادی کی تقریبات

خاموشی سے شادی کرنے کے بعد ایمان سلیمان کی شادی کی تقریبات

اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان نے نیا سال شروع ہوتے ہی گزشتہ ہفتے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اداکارہ و ماڈل نے 5 جنوری 2020 کو سادگی سے نکاح کیا تھا جس کے بعد اداکارہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی رخصتی سمیت دیگر تقریبات انتہائی سادہ رکھنا چاہتے تھے تاہم ان کے اہل خانہ اس بات پر رضامند نہیں ہوئے۔

اداکارہ و ماڈل نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے بزرگوں کے نہ ماننے کے بعد اب ان کی رخصتی سمیت شادی کی دیگر تقریبات سادگی سے نہیں منائی جائیں گی۔

اداکارہ نے 5 جنوری کو نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب وہ محرم بن گئے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 5 جنوری کو نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب وہ محرم بن گئے—فوٹو: انسٹاگرام

اور اب اداکارہ کی رخصتی سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں ان کی شادی کی تقریبات میں دیگر مہمانوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی شادی کی تقریبات 2 دن تک جاری رہیں—فوٹو: فینٹوگرافی 4 انسٹاگرام
اداکارہ کی شادی کی تقریبات 2 دن تک جاری رہیں—فوٹو: فینٹوگرافی 4 انسٹاگرام

ایمان سلیمان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی تقریبات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

# یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمان سلیمان نے اچانک منگنی کرلی، جلد شادی کرنے کا اعلان

ایمان سلیمان کی شادی کی 2 روزہ تقریبا 10 اور 11 جنوری کو منعقد ہوئیں جب کہ ان کا نکاح 5 جنوری کو ہوچکا تھا۔

ان کی شادی کی تقریبات میں ساتھی اداکاروں سمیت دونوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ نے تقریبات میں سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: پلم ویڈنگس انسٹاگرام
اداکارہ نے تقریبات میں سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: پلم ویڈنگس انسٹاگرام

ایمان سلیمان نے لاہور سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جمیل حیدر سے شادی کی ہے، دونوں نے نومبر 2019 میں خاموشی سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

شادی کی تقریبات میں دونوں خوش دکھائی دیے—فوٹو: ماہم اقبال بوسن انسٹاگرام
شادی کی تقریبات میں دونوں خوش دکھائی دیے—فوٹو: ماہم اقبال بوسن انسٹاگرام

منگنی ہوتے ہی ایمان سلیمان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ایمان سلیمان نے خاموشی سے شادی کرلی

منگنی کے بعد ایمان سلیمان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’پاکستان میں رہتے ہوئے وہ شادی کے بغیر ایک مرد دوست کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں اور ان کے والدین بھی ایسے عمل پر ناراض ہوں گے اس لیے وہ جلد سے جلد اپنے منگیتر کو اپنا محرم بنالیں گی‘۔

تقریبات میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی فنکاروں نے بھی شرکت کی—فوٹو: زارا پیرزادہ انسٹاگرام
تقریبات میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی فنکاروں نے بھی شرکت کی—فوٹو: زارا پیرزادہ انسٹاگرام

اداکارہ نے منگنی کے بعد جلد شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کچھ لوگ اپنی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لیے شادی کرتے ہیں اور کچھ لوگ شادی کرکے محبت کرتے ہیں، ایسے ہی کچھ لوگ تنہائی ختم کرنے اور ساتھی کی چاہت میں شادی کرتے ہیں تاہم وہ حرام کو حلال کرنے کے لیے شادی کریں گی‘۔

اداکارہ کے شوہر جمیل حیدر نے بھی انسٹاگرام پر تقریبات کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے شوہر جمیل حیدر نے بھی انسٹاگرام پر تقریبات کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں