’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی


رواں سیزن میں چھپر پھاڑ کر مقبولیت حاصل کرنے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے ڈائیلاگ، اداکار اور فقروں کے علاوہ خود مصنف خلیل الرحمان بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں تاہم اس بار خلیل الرحمان اپنی ذات سے متعلق ایک خبر پر وضاحت دینے خود میدان میں آگئے۔

کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمان نے ویسے تو 1985ء میں اپنی کزن کے ساتھ ’لو میرج‘ کی تھی اور کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں تاہم ایسا کیسے ممکن ہے کہ کوئی شہرت کی بلندیوں پر ہو اور اس کا اسکینڈل نہ بنے۔

خبریں گرم ہیں کہ معروف رائٹر خلیل الرحمان نے اپنی فلم ’کاف کنگنا‘ کی  ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے۔ ایک پروگرام میں خلیل الرحمان کی اہلیہ سے بھی اینکر نے یہ سوال پوچھا تاہم انہوں نے کوئی جواب دیا جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

Khalil Ur Rehman

اس بے پر کی خبر پر خود ایشال فیاض نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خلیل الرحمان کا بے حد احترام کرتی ہوں اور احترام کے اس رشتے کو کسی اور رشتے سے جوڑنے  کی مکمل تردید کرتی ہوں، یہ مکمل طور پر ایک جھوٹی خبر ہے۔

ایشال فیاض کی جانب سے مکمل تردید کے باوجود شادی کی خبروں کا زور نہ ٹوٹا تو مصنف خلیل الرحمان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا اور کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ایک شرم ناک عمل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں