’’میرے پاس تم ہو‘‘کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا، خلیل الرحمان قمر


کراچی: 

ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم‘‘ہو کی آخری قسط اور آخری سین لکھتے ہوئے وہ اتنے جذباتی ہوگئے تھے کہ رونے لگے تھے۔

مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑنے والے ہمایوں سعید اورعائزہ خان کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘اختتامی مراحل میں ہے، لوگ بے چینی سے ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گزشتہ کئی ہفتوں سے اس ڈرامے کی کہانی، مکالمے اورفنکاروں کی جاندار اداکاری نے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے جب کہ شاید یہ پہلی بار ہے کہ ڈرامے کی مقبولیت میں فنکاروں کے ساتھ مصنف کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے اور انہیں اتنی ہی اہمیت دی جارہی ہے جتنی کہ ڈرامے کے اداکاروں کو مل رہی ہے۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے انٹرویو کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے لوگوں کی بے چینی کو مزید بڑھادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور دل افراد ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں

خلیل الرحمان قمر ویڈیو میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ خدا گواہ ہے ڈرامے کی آخری قسط لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے یہاں تک کہ میں ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا آخری سین لکھتے ہوئے رو رہا تھا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا آخری ایپی سوڈ سب کی اسی طرح جان لے گا جس طرح اس نے میری جان لی ہے۔ آپ دیکھتے جائیے کیا تماشہ ہونے والا ہے۔ ڈرامے کی ہر قسط اپنی پچھلی قسط سے زیادہ اعلیٰ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں