شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیلی گرافی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔
رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں یہ رابی نہیں ہے، وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے، اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کرا سکتا ہے تو ہنر دینا اسکے لیے کیا مشکل ہے‘۔
رابی پیرزادہ کے اس نئے آغاز کو سوشل میڈیا پر جہاں قابلِ ستائش قرار دیا جا رہا وہیں چند لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل رابی پیرزادہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی کیلی گرافی کی نمائش جلد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی تھیں۔