کراچی:
ان دنوں ملک میں ہر کسی کا موضوع بننے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ڈرامے میں شامل فنکار جس طرح سے کردار میں ڈوب کر اداکاری کر رہے ہیں اس کی وجہ سے ڈرامہ حقیقت کے قریب تر ہوگیا ہے۔
ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی جاندار اداکاری اور ڈرامے کی کہانی نے لوگوں پر ایسا سحرطاری کر دیا ہے کہ لوگ آنے والی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر ڈرامے کے حوالے سے صارفین طرح طرح کی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ڈرامہ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے لگا ہے اور لوگوں نے اس ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے دلچسپ اور منفرد تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں۔
زینب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے خیال میں آخری قسط میں مہوش خودکشی کر لےگی اور پھر ہانیہ سے دانش شادی کرلے گا۔ اور شائد شہوار کو کچھ ہو جائے گا۔
فیض عالم نے ٹوئٹ میں ڈرامے کا اختتام کچھ اس طرح سے بیان کیا کہ دانش ہانیہ سے شادی نہیں کرے گا اور اپنی تمام جائیداد مہوش کو دیکر رومی کو ہانیہ کے حوالے کرکے خود کشی کر لے گا۔
افشین نے کہا کہ ڈرامے کے اختتام میں دانش مر جائے گا۔
شارق شاہد نے کہا کہ لگتا ہے آخری قسط میں کوئی نہ کوئی اس ڈرامے میں مرنے والا ہے۔
ماہا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ دانش آخر میں ہانیہ کی رِنگ قبول کرلے گا اور پھر مہوش کو معاف کرکے خود مر جائے گا۔