ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دیدیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دے دیا۔

امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا اور انعام کسی اور کو دے دیا گیا، اس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

امن کا نوبیل انعام ایتھوپین وزیراعظم آبی احمد علی کے نام

امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے نوبیل انعام نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا، ایک ملک کو بچایا اور پھر سنا کہ ملک کو بچانے کے لیے امن اعزاز اس ملک کے سربراہ کو دیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا ان کا اس سے کوئی تعلق بنتا تھا؟ بالکل، لیکن اسی طرح ہوتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اہم بات ہے کہ ہمیں علم ہو کہ اصل حقدار کون ہے؟ میں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، بلکہ کئی جنگوں سے بچایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی جیوری نے نوبیل کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو دینے کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں