شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام

شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام


آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کو بش فائر فنڈ کے لیے نیلام کیا گیا۔

شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست بش فائر فنڈ میں دی جائے گی۔

ابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے یہ نیلامی میری توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں