آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا؟


ہالی وڈ کے معتبر ترین ’آسکر ایوارڈز‘ کی تقریب اس سال بھی بغیر میزبان کے منعقد کی جائے گی۔

2020 کی رنگا رنگ آسکر ایوارڈز کی اس تقریب کا انعقاد 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں کیا جائے گا۔

آسکر ایوارڈز کو براہِ راست نشر کرنے والے امریکی نیٹ ورک ’اے بی سی‘ کے صدر کارے بُرک نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر کسی مہمان کے ہی ہو گی۔

فوٹو: فائل

اے بی سی کی جانب سے اس سال بھی بغیر میزبان کے آسکر تقریب کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تقریب میں میزبانی کرنے کی وجہ سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ایک فلم کو ایوارڈ دینے کے لیے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی کئی فلموں کے کچھ حصوں کو اسکرین پر دکھایا جاتا ہے جب کہ میزبان کی ایوارڈ دیتے وقت گفتگو کی وجہ سے 15 سے 20 منٹ کا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

آسکر ایوارڈز  براہِ راست نشر کرنے والے امریکی ادارے کے صدر کارے بُرک نے کہا ہے کہ آسکر کی تقریب میں آنے والوں کو تفریحی، موسیقی، کامیڈی شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

فوٹو: فائل

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں پہلی مرتبہ آسکر کی تقریب بغیر کسی میزبان کے منعقد کی گئی تھی۔

جس کی وجہ یہ تھی کہ ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کی ذمہ داری کیون ہارٹ کو دی گئی تھی لیکن ان کا ایک تنازع سامنے آنے کی وجہ سے انہوں نے خود کو اس معاملے سے دستبردار کر دیا تھا جس کے بعد 2019 میں پہلی مرتبہ آسکر کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد کی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں