بالی ووڈ ہدایتکارانوراگ کیشپ کا بھی مودی سرکارکے خلاف احتجاج


ممبئی: 

نامور بالی ووڈ ہدایت کار وفلمساز انوراگ کشپ نے نظم  پڑھ کرمودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

بھارت کی اندرونی صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہے اوربھارت سخت احتجاجی تحاریک کی لپیٹ میں ہے۔ مودی سرکارکی جانب سے مسلمانوں کے خلاف  بھارت میں نافذ کیے گئے شہریت کے متنازع قانون اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا پر آرایس ایس کے غنڈوں کے حملے کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

بالی ووڈ کی مشہورہستیاں بھی مودی سرکارکے ان نفرت انگیزاقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ مودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں ہرطرف ریلیاں، مظاہرے اور احتجاج ہی احتجاج نظرآرہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے دپیکا کے خلاف نیا محاذ کھول لیا

نئی دہلی کی جواہرلعل یونیورسٹی میں انتہاپسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے حملے کو4 روزگزرنے کے باوجود کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا اور تشدد کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کے  ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جواہر لعل یونیورسٹی میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں زخمی طلبا پر ہی مقدمہ

فلمساز انوراگ کشپ نے بھی نظم  پڑھ کر مودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ادھر بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا نے متنازع قانون کی منسوخی کے لیے ممبئی سے دہلی  تک 3 ہزار کلومیٹر  طویل مارچ کا آغاز کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں