اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا کرائے کی اصولی منظوری دیدی جب کہ میٹرو بس کے کرائے میں اضافے کی تجویز مسترد کردی جس کے بعد میٹرو بس کا کرایہ 30 روپے ہی برقرار رہے گا۔

 لاہور اور نج لائن میٹرو ٹرین کے آپریشنل امور کے ساتھ کرائے کے معاملے پر بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کاکرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز  تھی لیکن وزیراعلیٰ نے کرایہ 50 کی بجائے  40 روپے مقرر کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ کے بعد لاہور اورنج میٹروٹرین کے کرائے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

دوسری جانب حکام کی جانب سے میٹروبس کی سبسڈی کم کرنے کے لیے کرائے میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے وزیراعلیٰ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ میٹر و بس کاکرایہ 30 روپے ہی رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں