کراچی:کلب روڈ پر دوطرفہ ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ 18 جنوری سے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 4 لین پر مشتمل سڑک پرصرف یکطرفہ ٹریفک کو اجازت ہوگی، میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے کی اجازت ہوگی جب کہ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور متبادل کے طور پر ایوان صدر اور ایم آر کیانی روڈ کو استعمال کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ پی آئی ڈی سی پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے کیا گیا، کلب روڈ پر ٹریفک پولیس نے سائن بورڈ بھی آویزاں کردئیے۔