کوئٹہ:
گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح ہوگیا ہے اس موقع پر مسقط اومان کے صحار بندرگاہ سے ایک GAS ESCO نامی بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
ٹرمینل کاافتتاح چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی نے چیئر مین جی پی اے گوادر نصیر کاشانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور پا کستان نیوی کے کموسٹ کموڈور سید فیصل شاہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔
ٹر مینل کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی، جی پی اے گوادر کے چیئر مین نصیر کاشانی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین باؤڑنگ اور القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کے سی ای او قاسم بشیر نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کیونکہ گوادر بندرگاہ نے ایک اور کامیابی سرکرلی ہے۔ گوادر بندرگاہ پا کستان اور بین الاقوامی تجارت کا حب ہے اور عنقر یب یہاں پر تجارتی سر گرمیاں شروع ہوں گی۔
تقر یب میں کموڈور سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم، و سابقہ ضلع ناظم بابو گلاب، کموڈور اکبر نقی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر نے بھی شر یک کی۔