کیلی فورنیا:
برطانوی کامیڈین رِکی کیروایس کی میزبانی میں 77 ویں گولڈن گلوب کی تقریب کیلیفورنیا میں ہوئی۔
فلم ’جڈی‘ میں کام کرنے والی اداکارہ رینی زیلویگر کو بہترین اداکاری پرجب کہ فلم ’1917‘ کوبیسٹ ڈرامہ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین اداکاری کا ایوارڈ فلم ’جوکر‘میں کام کرنے والے جیکوئن فیونکس نے اپنے نام کیا۔
’ونس اپون ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کوبیسٹ میوزک اورکامیڈی فلم کا ایوارڈ اور’دی فیئرویل‘ میں کام کرنے والی اداکارہ ’آکافینا‘ کوبیسٹ پرفارمنس ایکٹریس یا میوزک پردیا گیا۔ ’راکیٹ مین‘ میں کام کرنے والے اداکار’توران اگرٹن‘ کوبیسٹ پرفارمنس ایکٹریا کامیڈی دیا گیا۔