’دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے‘

’دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے‘


اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔

سیاست کی بات کی جائے یا کسی سماجی مسائل کی تو ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتی۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر  ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے‘‘۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Can’t believe that just 72 hours into 2020 & the world is already teetering on the edge of war. I guess this is wht happens when the “leader of the free world”takes unilateral decisions without regard for international laws. This isn’t just abt Iran &USA.God protect us

486 people are talking about this

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین اور حالات کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلےکرتے ہیں اور یہ صرف ایران اور امریکا تک ہی محدود نہیں، اللّہ ہماری حفاظت کرے‘‘۔

مہوش حیات اپنے ٹوئٹ پیغام کے اختتام میں ہیش ٹیگ ’سلیمانی‘ بھی لکھا۔

ایک صارف نے مہوش کے ٹوئٹ پر طنزیہ کمنٹ لکھا کہ’جب سے خواتین نے بین الاقوامی امور میں دلچسپی لینا شروع کیا ہے۔‘

Sabka baap@Rahulve95953061

Since when women started understanding international affairs.

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Joan of Arc , Cleopatra , Margaret Thatcher, Benazir Bhutto to name a few ! It’s about time you come out of that little hole you’re living in and smell the coffee

See Mehwish Hayat TI’s other Tweets

مہوش نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’فرانس کی عظیم خاتون جون آف آرک، حسن و خوبصورتی کی شاہکار قدیم مصری ملکہ قلوپطرہ، برطانیہ کی پہلی خاتون وزیرِاعظم مارگریٹ تھیچر اور پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو محض چند نام ہیں‘‘۔

بغداد ائیرپورٹ پر امریکی حملہ، ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق

اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’وہ وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی اس چھوٹی جگہ سے باہر آجائیں جہاں آپ رہ رہے ہیں اور کافی سے لطف اندوز ہورہے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں