وزیراعظم کی غلط ٹوئٹ، بھارتی میڈیا کی نشاندہی پر فوری ہٹادی


بھارتی میڈیا کی نشاندہی پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ ہٹا دئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی پولیس مسلمانوں کو مارپیٹ رہی ہے۔

دراصل وہ ویڈیو بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 6 سال قبل ہونے والے ایک ہنگامے کی تھی جس میں بنگلادیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین میڈیا والوں کی موجودگی میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کر رہی تھی۔

وزیراعظم کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مذکورہ بٹالین اور بنگلا دیش ٹی وی کے لوگو بھی واضح طور پر دیکھے جارہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں