برطانوی دارالحکومت میں مسجداوراسلامی مرکزکےقریب عمارت پرنامعلوم افرادنےاسلام مخالف وال چاکنگ کردی۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجداورنارتھ برکسٹن اسلامی ثقافتی مرکزکےقریب واقع عمارت پرنامعلوم افرادنے اسلام مخالف وال چاکنگ کردی جس پر پولیس کوطلب کرلیاگیا۔
برطانوی اخبارکی رپورٹ کےمطابق مسجداورثقافتی مرکزکےقریب واقع عمارت کی دیوارپراسلام مخالف وال چاکنگ کو دیکھ کرصبح 11بجے پولیس کوطلب کیاگیا۔
میٹروپولیٹن پولیس نےاپنےبیان میں کہاہےکہ اس وقت ہماری تفتیش جاری ہےاورہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر ان اشتعال انگیزنعروں کوجلدازجلد مٹانےکی کوشش کررہےہیں۔
پولیس کاکہناہےکہ ہمارے معاشرےمیں تمام افرادکوبغیرکسی زبانی، جسمانی یاتحریری تضحیک کےاپنی زندگیاں گزارنے کا پورا حق حاصل ہے، لہٰذا ہم اس طرح کا امتیازی سلوک کبھی برداشت نہیں کریں گےاورہم ہرممکن حد تک اس طرح کے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
دوسری جانب لندن کےمیئر صادق خان نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ برکسٹن اسلامک سینٹر کے قریب اسلام مخالف نعرے درج کیے جانے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔
Disgusted to hear that Islamophobic slogans have been spray painted near the North Brixton Islamic Centre. @metpoliceuk are working with Lambeth Council to have them removed, but let me be clear: all prejudice is cowardly and criminals will face the full force of the law.
انہوں نےکہاکہ میں واضح کردوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث بزدل اور جرائم پیشہ عناصر سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
واضح رہےکہ 2018 میں لندن کے رہائشیوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں مسلمان مخالف نفرت آمیز مواد پر مبنی خطوط موصول ہوئے ہیں۔
لندن برج پر پولیس کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک
ستمبر2018میں لندن میں ہی نماز اورنواسہ رسول ﷺ کی شہادت کے سلسلےمیں منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کے بعد مسجد سے واپس جانے والے مسلمانوں کے ساتھ مبینہ طور پر اسلام مخالف نفرت کا ایک اور واقعہ پیش آیاتھا ۔
جس میں ایک کار سوار نے نمازیوں کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے۔