لاہور: 12 سالہ بچی کو دھمکا کر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

لاہور: 12 سالہ بچی کو دھمکا کر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار


لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں 12سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 45 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شاہ دی کھوئی جوہر ٹاؤن کا رہائشی ملزم خورشید عرف پپو متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے اور وہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا رہا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین اسپتال لے گئے جہاں انکشاف ہوا کہ بچی حاملہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں