بال گھنے اور مضبوط کرنے کا بہترین حل


بال گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تقریباً ہر کوئی ہی دوچار رہا ہوگا اور  اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے  مہنگے سے مہنگی  ترکیبیں آزمائی جاتی ہیں۔

لیکن اب ہم آپ کو اس مسئلے کا سستا اور بہترین حل بتانے جا رہے ہیں، جی ہاں! ہم آپ کو آج ایک ایسے تیل کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کا استعمال کرکے بال گرنا ختم اور بال مضبوط اور گھنے ہونا شروع ہوجائیں گے۔

روغنِ ارنڈ یا کیسٹر آئل

روغنِ ارنڈ جسے انگریزی زبان میں کیسٹر آئل بھی کہا جاتا ہے، یہ بالوں کے لیے ایسا بہترین تیل ہے جس سے بالوں کا گرنا کم اور بال مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔

فوٹو: فائل

اس تیل کا استعمال کرنے سے بال مضبوط ہوتے ہیں جب کہ یہ تیل سر کی جلد میں جراثیم کی افزائش کے خلاف مزاحمت کا کام بھی کرتا ہے۔

روغنِ ارنڈ میں ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں جب کہ یہ تیل بالوں کو گھنا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوٹو: فائل

دوسری جانب روغنِ ارنڈ کو بھوؤں اور پلکوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس تیل کا استعمال کرنے سے بھویں گہری جب کہ پلکیں بھی دراز ہوتی ہیں۔

وغنِ ارنڈ میں اومیگا 6 اور اومیگا 9 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس تیل کا استعمال کرنے سے بال گرنا بند جب کہ بال مضبوط بھی ہوتے ہیں۔

اس تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو سر کی جِلد کو انفیکشنز اور خشکی سے دور رکھتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں