نئے سال کے پہلے روز پاکستان میں 16 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع


سال 2020 کے پہلے روز پاکستان میں ساڑھے 16 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے پہلے روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے جن میں 16 ہزار 787 بچوں کی پیدائش صرف پاکستان میں متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار 78 بچوں کی متوقع پیدائش میں سے سب سے زیادہ بچے بھارت میں پیدا ہونے کی توقع ہے جن کی تعداد 67 ہزار 385 ہے جس کے بعد چین میں 46 ہزار 299، نائیجیریا میں 29 ہزار 39 اور چوتھے نمبر پر پاکستان میں 16 ہزار 787 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں 2.5 ملین پیدائشی بچے اپنی پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی انتقال کرگئے جن میں قبل از وقت پیدائش، دوران زچگی اور انفیکشن موت کی بڑی وجوہات تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں