جلن مٹانے، دوا پہنچانے اور کینسر سے بچانے والا ہائیڈروجل انجیکشن


نیویارک: سائنسدانوں نے ہائیڈروجل (گاڑھے آبی محلول) پر مشتمل انجکشن بنائے ہیں جن کے ذریعے زخموں کو درست کرنے، دوا پہنچانے اور کینسر کے علاج میں مدد لی جاسکتی ہے۔

ہائیڈرجل کو خاص انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ عین اسی طرح تشکیل پاتے ہیں جس طرح جسمانی خلیات (سیل) جڑ کر ایک چادر کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ اس پر خون کی نئی رگیں بن سکتی ہیں اور جب قدرتی کھال یا ٹشو بن جائے تو یہ ہائیڈروجل کی پرت خود گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔ ہائیڈروجل پر حیاتیاتی شئے یا دوا رکھی جاسکتی ہے اور اس طرح زخموں کو تیزی سے مندمل کیا جاتا ہے۔

یہ تحقیق رائس یونیورسٹی کے بایو انجینئر جیفرے ہارٹگیرنک اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ محققین نے خاص پیپٹائڈ والے ہائیڈروجل پر برسوں کام کرکے ان کی 100 سے زائد اقسام تیار کی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ہائیڈروجل کو جسم کے اندر موجود ماحول میں کام کرنے کے قابل بنایا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں